چہلم امام حسین(ع) کے احیاء کے لیے عراق کے انتہائی جنوبی علاقوں سے کربلا کی جانب پیدل نکلنے والے اور راستے میں ان کے ساتھ ملنے والے اس وقت سینکڑوں کلو میٹر کا فاصلہ پیدل طے کر کے ذی قار گورنریٹ میں داخل ہو رہے ہیں۔
زائرینِ اربعین کی ایک بہت بڑی تعداد بصرہ کے آخری شمالی علاقے قضاء المدينة سے نکل کر ذی قار گورنریٹ کے جنوبی علاقے قضاء الجبايش میں داخل ہو رہی ہے کہ جو رأس البيشة سے تقریباً 320 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، یہاں پہنچنے والے زائرینِ اربعین مزید 400 کلومیٹر کا فاصلہ پیدل طے کر کے کربلا پہنچیں گے۔
سڑک کے دونوں طرف پھیلے ہوئے مواکب میں زائرین کو خدمات فراہم کرنے کے لیے اہل جبايش اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر رہے ہیں، یہاں کے ہر گھر کا دروازہ زائرینِ اربعین کو خوش آمدید کہنے کے لیے کھلا ہے ہر ایک اپنے گھر میں زائرین کی مہمان نوازی کا شرف حاصل کرنے کے لیے دوسروں پر سبقت کرنے لے جانے کی کوشش میں ہے۔