چہلم امام حسین(ع) کے احیاء کے لیے پیدل کربلا جانے والے ذی قار کے علاقے آل جويبر پہنچ گئے ہیں۔
وہاں موجود نیوز سنٹر کے نمائندے نے بتایا ہے کہ اہتہائی جنوبی علاقوں سے پیدل آنے والے زائرین اس وقت ذی قار گورنریٹ کے علاقے آل جويبر میں پہنچنا شروع ہو گئے ہیں، کہ جو اربعین مارچ کے مقام آغاز "رأس البيشة" سے تقریباً (263 کلومیٹر) دور ہے، اور کربلا مقدسہ سے اس کا فاصلہ (356 کلومیٹر) ہے۔
ہمارے نمائندے نے ہمیں بتایا ہے کہ راستے کے دونوں طرف زائرین کے آرام کرنے اور انھیں مختلف خدمات فراہم کرنے کے لیے مواکب لگے ہوئے ہیں، اس کے علاوہ اہل علاقہ کے دروازے زائرینِ اربعین کے لیے دن رات کھلے ہیں۔
واضح رہے کہ ذی قار وہ دوسرا گورنریٹ ہے جہاں سے عراق کے انتہائی جنوبی علاقوں سے کربلا کے لیے پیدل مارچ کرنے والے گزرتے ہیں۔