راہِ بہشت: اربعین مارچ ذی قار کے آخری ضلع البطحاء میں پہنچ گیا ہے

چہلم امام حسین(ع) کے احیاء کے لیے کربلا جانے والے زائرین اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس وقت وہ ذی قار گورنریٹ کے آخری ضلع البطحاء پہنچ گئے ہیں۔

نیوز سنٹر کے نمائندے نے بتایا ہے کہ زائرین کی بڑی تعداد کی البطحاء میں آمد جاری ہے، کہ جو ذی قار گورنریٹ کا آخری ضلع ہے، البطحاء کا اربعین مارچ کے مقام آغاز رأس البيشة سے (330 کلومیٹر) کا فاصلہ ہے، اور کربلا تک اس کی مسافت (300 کلومیٹر) ہے۔

یہاں کے رہنے والے راستے میں مواکب لگائے ہوئے ہیں اور وہاں زائرین کی خدمت کے لیے سرگرم عمل ہیں اس کے علاوہ یہاں کے مومنین نے پیدل آنے والے زائرین کے لیے اپنے گھروں کے دروازے کھول رکھے ہیں اور اپنے تمام تر وسائل کو زائرین کی خدمت کے لیے وقف کیا ہوا ہے

ذی قار گورنریٹ میں شعبہ برائے مواکب کے نمائندے سید باسم ہاشم نے بتایا ہے کہ ذی قار کے (3000) سے زیادہ مواکب اربعین مارچ کے نقطہ آغاز سے لے کر کربلا تک پھیلے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ البطحاء کا علاقہ ذی قار گورنریٹ کا آخری ضلع ہے، جہاں سے گزرنے کے بعد زائرین المثنیٰ گورنریت میں داخل ہو جائے گے، اور ماہ صفر کی دسویں تاریخ تک زائرین اربعین ذی قار گورنریٹ سے آگے بڑھ چکے ہوں گے جس کے بعد ذی قار گورنریٹ کے رہنے والے بھی کربلا کی جانب پیدل جانے والے اس اربعین مارچ میں شامل ہو جائيں گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: