چہلم امام حسین(ع) کے احیاء کے لیے کربلا کی جانب پیدل بڑھتے ہوئے زائرینِ اربعین سماوہ پہنچ گئے ہیں

چہلم امام حسین(ع) کے احیاء کے لیے کربلا کی جانب پیدل بڑھتے ہوئے زائرینِ اربعین سماوہ پہنچ گئے ہیں

نیوز سنٹر کے وہاں موجود نمائندے نے بتایا ہے کہ زائرینِ اربعین سماوہ میں داخل ہو چکے ہیں کہ جو اس گورنریٹ کا مرکزی شہر اور صدر مقام ہے، یہ شہر اربعین مارچ کے مقام آغاز "رأس البيشة" سے تقریباً (400 کلومیٹر) دور ہے، اور کربلا مقدسہ سے اس کا فاصلہ (238 کلومیٹر) ہے۔

ہمارے نمائندے نے ہمیں بتایا ہے کہ پورے گورنریٹ میں زائرین کی خدمت کے لیے لگائے گئے 3000 مواکب میں سے 1200 مواکب اس شہر میں راستے کے دونوں طرف زائرین کے آرام کرنے، کھانے پینے اور انھیں دیگر مختلف خدمات فراہم کرنے کے لیے لگے ہوئے ہیں، اس کے علاوہ اہل علاقہ کے دروازے زائرینِ اربعین کے لیے دن رات کھلے ہیں کہ جہاں ہر ایک زائرین کی خدمت کا زیادہ سے زیادہ شرف حاصل کرنا چاہتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: