وزیر صحت نے زائرینِ اربعین کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی ہیلتھ سروس کو بہت سراہا ہے

عراق کے وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر صالح حسناوی نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی زائرینِ اربعین کے لیے پیش کی جانے والی ہیلتھ سروس کو بہت سراہا ہے۔

انھوں نے ان خیالات کا اظہار روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں حاضری اور روضہ مبارک کے ایامِ اربعین کے دوران لائحہ عمل سے آگاہی کے دوران کیا۔

ڈاکٹر حسناوی نے کہا کہ مقدس روضوں اور خاص طور پر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے طبی مراکز کا منصوبہ زائرین اربعین کے لیے ہمارے بنائے گئے لائحہ عمل کا حصہ ہے۔

انہوں نے مزید کہ الکفیل ہسپتال اور دسیوں طبی مراکز ملینز زائرین پر مشتمل زیارت میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں اور دیگر اداروں کے ساتھ مربوط ٹیم ورک کے تحت زائرین کی خدمت کر رہے ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تقریباً (20) طبی مراکز اور دسیوں ایمبولینس گاڑیاں اربعین امام حسین(ع) کے زائرین کی خدمت کے لیے تمام تر وسائل بروے کار لائے ہوئے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: