شعبہ برائے فکری امور نے حقيبة المؤمن کے ذریعے زائر گائیڈ لانچ کر دی ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ برائے فکری و ثقافتی امور نے موبائل ایپ "حقيبة المؤمن" کے ذریعے زائرینِ اربعین کے لیے زائر گائیڈ لانچ کی ہے۔

اس ایپلی کیشن کے نگران اور پروگرامر علی جیاشی نے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ایپ میں فنی حوالے سے مسلسل جدت لائی جا رہی ہے اور اس میں موجود مواد میں بھی مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے اور اس مرتبہ خصوصی طور پر زائرین اربعین کے لیے زائر گائیڈ کا اضافہ کیا گیا ہے جن میں حسینیات، مواکب، ہوٹل، واش رومز سمیت کربلا کے دیگر مشہور مقامات مشہور شامل ہیں۔

وزیٹرز گائیڈ میں 5000سے زیادہ مقامات کی جی پی ایس کے ذریعے نشاندہی کی گئی ہے اور زائر اور مطلوبہ جگہ کے درمیان فاصلہ اور اس کے لیے درکار وقت بھی واضح کیا گیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: