ترکیہ سے تعلق رکھنے والے صحافی أوغور آكتاش نے کہا ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے عالمی میڈیا کے لیے مراسمِ اربعین کی کوریج کو بہت آسان کر دیا ہے۔
کربلا آنے والے ملکی اور غیر ملکی صحافیوں کو مراسم اربعین کی کوریج کے لیے درکار وسائل اور سہولیات فراہم کرنے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے کچھ عرصہ قبل ایک میڈيا سنٹر قائم کیا ہے جس کے بارے میں ترک ٹی وی چینل 14 کے مینیجر نے کہا ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے اپنے اربعین کے میڈیا سنٹر کے ذریعے بین الاقوامی میڈیا اداروں کو مراسم اربعین اور دسیوں لاکھ زائرین کی کوریج کے لیے درکار تمام ضروری وسائل فراہم کیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مرکز نے ہمیں اس بڑے حسینی اجتماع کی کوریج کے لیے درکار ہر طرح کے الیکٹرانک آلات اور دیگر مشینری فراہم کی، اور مختلف لوگوں سے ملاقات اور ٹیلی ویژن انٹرویوز کے لیے جگہیں بھی فراہم کیے تاکہ زیارت اربعین کی واضح تصویر کو دنیا تک پہنچایا جا سکے۔









