الکفیل اکیڈمی فار فرسٹ ایڈ اینڈ میڈیکل ٹریننگ نے ایام اربعین کے دوران 7,000 سے زیادہ زائرین کو طبی خدمات و علاج فراہم کیا

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی الکفیل اکیڈمی فار فرسٹ ایڈ اینڈ میڈیکل ٹریننگ نے ایام اربعین کے دوران زائرین کرام کو فراہم کردہ خدمات کے اعداد وشمار کا اعلان کیا ہے۔ ان اعداد و شمار کے مطابق الکفیل اکیڈمی کی جانب سے زیارت اربعین کے دوران 7,000 سے زیادہ زائرین کو طبی خدمات و علاج فراہم کیا گیا۔

اکیڈمی کے سربراہ سید حیدر خلیل ابراہیم نے کہا، "اکیڈمی نے اربعینی زائرین کی خدمت میں حصہ لینے کے لیے تیار کیے گئے منصوبے کے مطابق کام کیا اور اکیڈیمی کی جانب سے دس دنوں کے دوران 7,512 کیسز کو ابتدائی طبی مداد اورفراہم کیا گیا۔ اس کے علاوہ مریضوں کو ریسکیو کرنے کے لئے اکیڈیمی کی ایمبولینس ٹیمیں شہر کے مرکز میں مختلف مقامات پر تعیناتکی گئی تھیں۔"

انہوں نے مزید کہا، "ان ایام میں زیادہ تر کیسز صدمے، تھکن، زیادہ درجہ حرارت کی وجہ سے تھے اور کچھ کیسز زخمی ہونے، ہائی یا لو بلڈ پریشر اور ذیابیطس کی وجہ سے تھے۔"

انہوں نے کہا کہ "اکیڈمی نے ان کیسز کی وجوہات اور ٹائمنگ سے متعلق بھی اعدادو شمار کو بھی دستاویز کرنے کے لیے کام کیا ہے تاکہ آنے والے سالوں میں زیادہ بہتر اور درست منصوبہ تیار کیا جا سکے۔

اکیڈمی کے کی جانب سے زیارت اربعین کے لئے تیار کردہ طبی منصوبے میں ہمارے ٹرینرز اور پیرا میڈیکس کے علاوہ ملک کے متعدد گورنریٹس کے 300 سے زیادہ پیرامیڈیکس نے خدمات پیش کیں۔
اکیڈمی کی جانب سے زائرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے لئے 50 ٹیمیں تشکیل کی گئی تھیں اور انہیں متعدد جگہوں میں تعینات کیا گیا تھا، جن میں روضہ مبارک حضرت عباس (ع)، مابین الحرمین اور قبلہ سٹریٹ شامل تھیں۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا، "اکیڈمی نے کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے مختلف شعبہ جات کے تعاون سے ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں بھی تشکیل دی تھیں"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: