زیارت اربعین کے بعد العلقمی سروس کمپلیکس میں داخلی اور خارجی سہولیات کی صفائی اور دیکھ بھال کے لئے ایک وسیع مہم

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے العلقمی سروس کمپلیکس نے زیارت اربعین کے بعد کمپلیکس میں داخلی اور خارجی سہولیات کی صفائی اور دیکھ بھال کے لئے ایک وسیع مہم شروع کی ہے۔

کمپلیکس کے ڈائریکٹر سید علی نغمہ الخفاجی نے کہا کہ "ہمارے تمام یونٹس نے زیارت اربعین کے اختتام کے بعد کمپلیکس میں داخلی اور خارجی سہولیات کی صفائی اور دیکھ بھال کے لئے ایک وسیع مہم شروع کی ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "سروس یونٹ کے عملے نے بیرونی صحن، لانز اور اندرونی سہولیات کی دھلائی اور صفائی شروع کر دی ہے، جبکہ بحالی یونٹ نے کمپلیکس کے باہر قائم کئے گئے خدماتی موکب کو ہٹانے کے ساتھ ساتھ واٹر ڈی سیلینیشن سسٹم کی صفائی، دیکھ بھال کا کام کیا ہے۔ یہ واٹر ڈی سیلینیشن سسٹم 10 ہزار مکعب میٹر فی گھنٹہ کی پیداواری صلاحیت کا حامل ہے جو روضہ مبارک کے انجینئرنگ مینٹیننس اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ تعاون سے لگایا گیا تھا۔ "

انہوں نے مزید کہا کہ "زرعی یونٹ نے کیاریوں اور باغیچوں کی صفائی، پودوں اور درختوں کی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ موسم سرما کے لئے شجرکاری کا آغاز کر دیا ہے۔

اس کے علاوہ سٹوریج یونٹ نے کولنگ ڈیوائسز اور دیگر آلات کو بھی چیک کرنے کے بعد سٹورز میں رکھنا شروع کر دیا ہے۔ یہ تمام آلات زیارت اربعین کے دوران استعمال کیے گئے تھے۔

کمپلیکس کے عملے نے حرم مطہرسے منسلک قرآن علمی کمپلیکس کے منصوبوں کے لیے جگہیں تیار کر دی ہیں اور مضیف یونٹ نے قرآن علمی کمپلیکس کے طلباء کے لیے کھانا تیار کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: