یہ پروگرام میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے منسلک میڈیا ٹریننگ سنٹر کے زیر اہتمام منعقد کیا جا رہا ہے۔
ورکشاپ میں میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے سید جسام السعیدی نے انسانی اقدار کے تحفظ کے لیے ثقافتی شناخت کی اہمیت اور شناخت کے غائب ہونے کی صورت میں ملک و قوم کو لاحق خطرات اور اس کے تحفظ کے طریقہ کار کے بارے میں بات کی۔
میڈیا ٹریننگ سینٹر کے ڈائریکٹرسید علی فضل کاظم نے کہا کہ "محکمہ نے ایک تربیتی پروگرام تیار کیا ہے جس میں (تنقیدی سوچ، انتظامی اور فعال خط و کتابت، ثقافتی شناخت، سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کے لیے لکھنے کا طریقہ کار، تعلقات عامہ، سائبر سیکیورٹی) پر ورکشاپس اور لیکچرز کا سلسلہ وار انعقاد شامل ہے۔"
انہوں نے کہا، "پروگرام کا مقصد روضہ مبارک اور دیگر اداروں کے درمیان روابط کا قیام اور انہیں مضبوط کرنا ہے اور زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو عراقی قومی شناخت کی اہمیت و افادیت سے متعلق آگاہی و شعورفراہم کرنا ہے۔"