الکفیل نرسری گروپ نے کھجور کے درختوں سے پھل اتارنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل نرسری گروپ نے کھجور کے درختوں سے پھل اتارنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

الکفیل نرسری گروپ کے انچارج سید محمد حربی نے کہا، "گروپ کے خصوصی عملے نے نرسریز کے فارمز میں لگے کھجور کے درختوں سے پھل اتارنے کا عمل شروع کر دیا ہے جیسے تین مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے: پہلا مرحلہ کھجور کی چنائی کے موسم کے دوران (روتاب) فصل کی کٹائی کرنا۔ دوسرا (خرموش) فصل کاٹنا اور اسے بعد میں مارکیٹ کرنے کے لیے ریفریجریٹرز میں ذخیرہ کرنا۔
تیسرے مرحلے میں کھجور کی فصل کاٹی جاتی ہے جسے براہ راست فروخت یا ذخیرہ کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا، "ہماری نرسریز میں کھجور کی بہت سی نایاب اقسام ہیں اور جو مقامی مارکیٹ میں بہت کم دستیاب ہیں، جیسے کہ (المتوق، الخستاوی، الباری، البربان، المکتوم، العمرانی، الخدراوی اور دیگر نادر اقسام وغیرہ۔"

انہوں نے کہا کہ الکفیل نرسری گروپ مقامی مارکیٹوں کو نایاب اقسام کی کھجوریں فراہم کرنے ، مقامی مصنوعات میں اضافہ کرنے، درآمد شدہ مصنوعات پر انحصار کم کرنے اور خود کفالت کے حصول میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: