الکفیل ہسپتال کی عراقی میڈیکل ٹیم نے ایک تیس سالہ مریض کے فیمر کے پیچیدہ فریکچر کو کامیابی سے فکس کیا ہے

الکفیل سپر اسپیشلٹی ہسپتال کی عراقی میڈیکل ٹیم نے ایک تیس سالہ مریض کے فیمر کے پیچیدہ فریکچر کو کامیابی سے فکس کیا ہے۔

ہسپتال میں آرتھوپیڈکس اور ٹرومٹولوجی کے ماہر ڈاکٹر بریر الاسدی نے کہا کہ "میڈیکل ٹیم نے ایک تیس سالہ مریض کے فیمر کے پیچیدہ فریکچر کو کامیابی سے فکس کیا ہے۔ مریض گولی لگنے کا وجہ سے فیمر کے فریکچراور femoral nerve injury کا شکار ہوا تھا اور اس کا پچھلا آپریشن ہوا کامیاب نہیں ہوا تھا جس کی وجہ سے اسے الکفیل ہسپتال لایا گیا تھا۔" .

انہوں نے کہا، "ہم نے فریکچرز کی فکسیشن کا یہ عمل ( Q technique) جیسی جدید ترین سرجریکل تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے کیا۔ مریض کی طبی حالت مستحکم ہے اور وہ بہت جلد اپنی معمول کی زندگی میں واپس آ جائے گا۔ "
ڈاکٹرالاسدی نے مزید کہا، "ہسپتال کی طرف سے فراہم کردہ جدید تکنیکس کا اس طرح کے پیچیدہ آپریشنز کی کامیابی میں بڑا کردار ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: