الکفیل سپر اسپیشلٹی ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایک مریض کی ریڑھ کی ہڈی سے رسولی ہٹانے کا کامیاب آپریشن کیا ہے۔
ہسپتال میں نیورو سرجری کے ماہر ڈاکٹر حسام الانباری نے کہا کہ " عراقی ماہرین پر مشتمل میڈیکل ٹیم نے ایک پچاس سالہ شخص کی ریڑھ کی ہڈی اور اعصاب سے منسلک رسولی کو ہٹانے کے لئے ایک کامیاب آپریشن کیا ہے۔ مریض اس رسولی کی وجہ سے مختلف طبی مسائل اور جسم کے نچلے حصے میں کمزوری کا شکار تھا اورمعمول کی زندگی گزارنے سے قاصر تھا۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "آپریشن بغیر کسی پیچیدگی کے مکمل کیا گیا اور اس کامیابی کا سہرا میڈیکل ٹیم کے تجربے اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو جاتا ہے۔"
الکفیل ہسپتال میں خصوصی طبی ٹیمیں جدید ترین طبی ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے مریضوں کے مختلف کامیاب آپریشن کرتی رہتی ہیں، جو آپریشن کے بعد مریض کو ریکارڈ وقت میں صحت یاب ہونے میں مدد دیتی ہیں۔
