شیعہ وقف بورڈ نے موجودہ سال 1445ھ-2023 کی زیارت اربعین کے دوران مقامی، عرب اورغیر ملکی میڈیا اداروں کو بہترین خدمات فراہم کرنے پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کو اعزاز سے نوازا ہے۔
اعزاز دینے کی یہ تقریب پانچویں ربيع الولادة فیسٹول کے ضمن میں منعقد کی گئی تھی۔ پانچواں ربيع الولادة فیسٹول (احمد کے راستے پر)کے نعرے کے تحت مقام مقدسہ الکاظمین کے زیر اہتمام منعقد کیا جا رہا ہے۔
میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ سید علی البدری نے کہا: "موجودہ سال 1445 ہجری - 2023 کی زیارت اربعین کے دوران مراسم زیارت کی کوریج کے لئے ایک جامع میڈیا پلان تیار کیا گیا تھا جیسے کامیابی کے ساتھ مکمل کیا گیا اور مقامی، عرب اورغیر ملکی میڈیا اداروں کو زیارت اربعین و مراسم اربعین کی کوریج کے لئے بہترین سہولیات و خدمات فراہم کی گئی تا کہ اس عظیم مناسبت اور پیغام اربعین کو تمام دنیا تک پہنچایا جا سکے۔ ہماری ان خدمات کو سراہتے ہوئے شیعہ اوقاف بورڈ نے ہمیں اعزاز سے نوازا ہے۔ "
انہوں نے مزید کہا کہ "میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے غیر معمولی کوششیں کرتے ہوئے زیارت اربعین کے دوران اپنے میڈیا سینٹر کے ذریعے 400 سے زائد میڈیا اداروں کو سہولیات فراہم کی ہیں، اور 128 سے زائد سیٹلائٹ چینلز کے ذریعے دنیا کے مختلف ممالک الکفیل سینٹرفار آرٹسٹک پروڈکشن کی براہ راست نشریات سے مستفید ہوئے۔