روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ برائے فکری و ثقافتی امور کے سربراہ سید عقیل یاسری نے بتایا ہے کہ تیسری سالانہ بین الاقوامی دار الرسول الأعظم(ص) کانفرنس میں دس ممالک سے تعلق رکھنے والے ساٹھ محققین نے اپنے تحقیقی مقالات ارسال کیے اور عراق کی تمام یونیورسٹیوں کے سکالز نے اس میں شرکت کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کانفرنس میں سیرت کی کتابوں میں مذکور سیرت نبوی(ص) پر روشنی ڈالی گئی ہے، اور قرآن کریم کی آیات اور اہل بیت(ع) سے مروی روایات کو مصدر قرار دیتے ہوئے نبی کریم(ص) کی شخصیت کے بارے میں متفق علیہ امور کو بیان کیا گیا اورآپ(ص) کی طرف منسوب غلط روایات کی تردید کی گئی۔
واضح رہے کہ جمعرات ( 19 اکتوبر2023) کو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے منعقدہ تیسری بین الاقوامی دار الرسول الأعظم(ص) کانفرنس کی تقریبات کا آغاز ہوا کہ جس کا اہتمام اور دیگر تمام انتظامات روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے فکر وثقافت سیکشن کے ذیلی ادارے دار الرسول الأعظم(ص) نے کیے ہیں یہ کانفرنس (رَسُولٌ مِّنَ ٱللهِ يتلُوْ صُحُفًا مُّطَهَّرَةً) کے نعرے و شعار اور (اَلسِّيرَةُ اَلنَّبَوِيَّةُ فِي كُتُبِ اَلتَّفْسِيرِ) کے عنوان کے تحت جاری ہے۔