شعبہ فکرو ثقافت اور ریاست تنزانیہ میں سفينة النجاة ایسوسی ایشن کے مابین مشترکہ تعاون کے قیام پر تبادلہ خیال

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے شعبہ فکرو ثقافت اور ریاست تنزانیہ میں سفينة النجاة ایسوسی ایشن کے مابین مشترکہ تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

مذکورہ بالا شعبہ کے ذیلی ادارے افریقن اسٹڈیز سنٹر کے ڈائریکٹر شیخ سعد ستار الشمری نے کہا کہ "تنزانیہ میں مرکز کے وفد نے سفينة النجاة چیریٹی ایسوسی ایشن کا دورہ کیا اور ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر اور متعدد عہدیداروں سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعاون کے قیام پر تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات کے دوران دارالسلام شہر میں قرآنی،عقائدی اور فقہی پروگراموں کے انعقاد پر بھی نات کی گئی۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "وفد نے سفينة النجاة اسکول اور مسجد کا دورہ بھی کیا اور وہاں خدمات پیش کرنے والے علماء اور عملے سے ملاقات کی۔ وفد نے وہاں جاری مختلف تبلیغی پروگراموں کا جائزہ بھی لیا۔ وفد نے ایسوسی ایشن کی انتظامیہ سے بھی بات چیت کی اور اس علاقے میں مسائل اور رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے مشترکہ تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔"

انہوں نے کہا کہ "ایسوسی ایشن تقریباً (100) طلباء کو دینی تعلیم فراہم کرتی ہے۔ ایسوسی ایشن کی طرف سے قرآن پاک، عقائد، فقہ، تاریخ سے متعلق پیش کیے جانے والے کورسز اور اسباق کے علاوہ ماؤں کے لیے خصوصی لیکچرز کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔ "

ایسوسی ایشن کے عملے نے روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی طرف سے افریقی کمیونٹی کی بالعموم اور تنزانیہ کے لوگوں کی بالخصوص مدد و تعاون کرنے اور افریقی براعظم میں مذہبی اور تبلیغی فکری پروگراموں کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: