برٹش یونیورسٹی آف شیفیلڈ کے لیکچرر اور میکسیلو فیشل سرجری کے ماہر ڈاکٹر مزمل نصرت نے الکفیل یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ڈینٹسٹری کے طلباء کو ایک سائنسی لیکچر دیا۔
یہ لیکچرالکفیل یونیورسٹی کے کالج آف ڈینٹسٹری کے زیر اہتمام منعقد کئے جانے والے دوسرے سالانہ سائنسی فورم کے دوران دیا گیا۔
ڈاکٹرنصرت نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا، "لیکچر میں میکسیلو فیشل سرجریز میں خودکار روبوٹس کے استعمال کے شعبے میں ہونے والی تازہ ترین پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا اور طلباء کو اس شعبے سے متعلق تمام تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔"
انہوں نے مزید کہا، "یونیورسٹی آف شیفیلڈ کے پاس جدید انفراسٹرکچر اور ٹیکنالوجیز ہیں اور یونیورسٹی آف شیفیلڈ الکفیل یونیورسٹی کے ساتھ دندان سازی کے شعبے میں مشترکہ تعاون کے قیام کے لیے تیار ہے۔"
انہوں نے کہا، "سائنسی فورم شرکاء کو میکسیلو فیشل سرجری میں استعمال ہونے والے جدید طریقہ علاج متعارف کرانے اور تجربات کے تبادلے کا ایک موقع فراہم کرتا ہے۔"
الکفیل یونیورسٹی کے کالج آف ڈینٹسٹری کی جانب سے دوسری سائنسی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں عراقی اور بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے متعدد ماہرین تعلیم و طبی ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔