شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے پولیٹیکل پریزنرز فاؤنڈیشن کے وفد کے لیے خصوصی پروگرام کا اہتمام

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے دارالحکومت بغداد کی پولیٹیکل پریزنرز فاؤنڈیشن کے وفد کے لیے خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

شعبہ تعلقات عامہ کے ذیلی ڈویژن کے سید محمد سعد حمزہ نے کہا، "ڈویژن نے پولیٹیکل پریزنرز فاؤنڈیشن کے وفد کے لیے ایک پروگرام کا انعقاد کیا، جس کا مقصد انہیں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مختلف منصوبوں سے آگاہ کرنا تھا۔"

انہوں نے مزید کہا، "اس پروگرامکے تحت وفد نے جنوبی گرین بیلٹ، الکفیل نرسریز اور السقا (2) پروجیکٹ کا دورہ کیا۔ وفد نے روضہ مبارک کے منصوبوں کے جدید انفراسٹرکچر اور استعمال کی جانے والی جدید ٹیکنالوجیز کی تعریف کی۔"

وفد کے اراکین نے اس دورے کے لئےروضہ مبارک کا شکریہ ادا کیا اور معاشرے کی خدمت اور عراق میں زرعی و صنعتی شعبوں کی ترقی میںروضہ مبارک کے تعاون و کردار کو بے حد سراہا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: