روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے وویمن قرآن انسٹی ٹیوٹ کی طالبات نے عراقی یونیورسٹیوں کی طالبات کی گریجویشن تقریب (بنات الکفیل چھٹے بیج) میں تین سرگرمیوں کے ذریعے شرکت کی ہے۔
انسٹی ٹیوٹ کی سربراہ سیدہ منار الجبوری نے کہا کہ "وویمن قرآن انسٹی ٹیوٹ کی طالبات نے عراقی یونیورسٹی کی طالبات کی مرکزی گریجویشن تقریب میں تین اہم سرگرمیاں پیش کیں۔ "
انہوں نے مزید کہا کہ "وویمن قرآن انسٹی ٹیوٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے قاریہ (مریم احسان) نے تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا۔ اس کے بعد انسٹی ٹیوٹ کی طالبات نے عبایا سے متعلق ایک خوبصورت پریزنٹیشن دی، جس میں نہایت شاندار انداز میں عورتوں کے وقار و تحفظ اور ان کے معانی کو ظاہر کرنے میں عبایا کے کردار کوپیش کیا گیا۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "بنات الکفیل گریجوشن تقریب میں ہماری تیسری شرکت پہلے دن کی سرگرمیوں کے دوران (خوشی کی دیواروں) کے عنوان سے ایک تھیٹر پرفارمنس تھی۔"




