روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تربیت و اعلیٰ تعلیم کی جانب سے عربی زبان کے ماہرین تعلیم، معاونین اور کواڈینیٹرز کے لئے ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
اس ورکشاپ کے شرکاء میں سے ایک،پروفیسر ماجد محمد نے کہا، "شعبہ تربیت و اعلیٰ تعلیم کی جانب سے ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں عربی زبان میں تخصص کے حامل ماہرین تعلیم، معاونین اور کواڈینیٹرز کو اکٹھا کیا گیا۔ یہ ورکشاپ شعبہ تربیت و اعلیٰ کے سربراہ ڈاکٹر حسن دخیل الحسناوی کی سربراہی میں منعقد کی گئی تھی۔"
انہوں نے مزید کہا، "ورکشاپ کا مقصد تعلیمی معاونین کی مدد اور تربیت کرنا ہے، کیونکہ اس ورکشاپ میں عربی زبان اور اسلامی تعلیم کے موضوعات پر خصوصی توجہ دی گئی تھی، اور ایسے اہم امور پر بات کی گئی تھی جو تعلیمی معاون کو اپنے فرائض کی انجام دہی میں مدد دیتے ہیں۔"






