روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی الکفیل پلانٹ نرسری نے عراقی یونیورسٹیوں کے طلباء کی گریجویشن تقریب کے لیے تیار کیے گئے سٹیج کو پھولوں سے سجا دیا ہے۔
نرسری میں تزيين و شجر کاری یونٹ کے انچارج سید رعد مغامش حزیران نے کہا ہے کہ روضہ مبارک کے باب قبلہ کے سامنے بیرونی صحن میں گریجویشن کی مرکزي تقریب کے لیے پھولوں کے 5000 پودوں کے ذریعے سٹیج تیار کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا عراقی یونیورسٹیوں کے طلباء کی یہ گریجویشن تقریب اس ماہ کی سترہ تاریخ کو منقعد ہو رہی ہے کہ جس کی تیاریاں اپنے حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔











