عراقی یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء کے اعزاز میں آج بروز جمعہ (11/17/2023) روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے منعقدہ گریجویشن تقریب کی سرگرمیوں کا آغاز ہو چکا ہے کہ جس تقریت کو تھیلڈ بیج (دفعة على هدى القمر الثالثة) کے اعزاز میں اس نعرے کے تحت منعقد کیا گیا: (کربلا کی سرزمین سے ہی فیض کے ثمرات پھیلتے ہیں)۔
عراقی یونیورسٹیوں کے طلباء کی تیسری سالانہ گریجویشن تقریب تعقات عامہ سیکشن کے الکفیل یوتھ پرگرام کا حصہ ہے اور اس میں عراق کی 44 سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں کے 2500 سے زائد طلباء شریک ہیں۔
حضرت عباس(ع) کے جوار میں اس تقریب اور اس میں تمام مذاہب، مکاتب فکر اور اقوام سے تعلق رکھنے والے طلباء کی شرکت کا مقصد عراقی یونیورسٹیوں کے شاندار ثمرات اور عراق کے عوام کی قومی یکجہتی کی حقیقی تصویر کو اجاگر کرنا ہے۔
اس اکیڈمک، ثقافتی اور علمی تقریب کے انتظامات کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے (25) سیکشنوں کے (500) سے زیادہ اہلکار مامور ہیں۔





























































