روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن علمی کمپلکس کے ذیلی ادارے قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف برانچ نے حضرت زینب(ع) کے جشن میلاد کے احیاء کے لیے الکفیل یونیورسٹی میں ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا کہ جس میں طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف برانچ میں قرآنی سرگرمیوں کے یونٹ کے انچارج سید زید مدوحی نے بتایا ہے کہ انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے الکفیل یونیورسٹی کے طلباء کے لیے حضرت زینب(ع) جشن میلاد کے موقع پر ایک قرآنی سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا جس میں معلوماتی مقابلہ اور قرآنی محفل شامل تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سمپوزیم سے شیخ زمان حسناوی نے خطاب کیا اور حضرت زینب(ع) کی سیرت طیبہ اور مسلم خواتین کے لیے حجاب کی اہمیت کے بارے میں گفتگو کی۔
الکفیل یونیورسٹی مشاورت اور تعلیمی رہنمائی ڈويژن کے انچارج ڈاکٹر حسام علی حسن عبیدی نے کہا کہ ہماری یونیورسٹی کے طلباء کے لیے قرآن علمی کمپلکس نے سمپوزیم کا انعقاد کیا جس میں حضرت زینب(ع) کی حیات طیبہ کی روشنی میں عفت و حیاء کی اہمیت کے موضوع پر گفتگو کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ پروگرام علمی حلقوں میں بہت اہمیت کے حامل ہیں، اس کے علاوہ الکفیل یونیورسٹی کی جانب سے اہل بیت(ع) سے منسلک مناسبات اور دین اسلام کے اصولوں اور اس کی ثقافت کو مضبوط کرنے کے لیے اس طرح کے پروگرام کافی مفید ہیں۔








