روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام کی طرف سے عبادتی مراسم کے دوران جناب زہراء(ع) کی شہادت کا احیاء

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام کی طرف سے روضہ مبارک کے اندرونی صحن میں ہفتہ وار عبادتی تقریب کے دوران صدیقہ طاہرہ حضرت فاطمہ زہراء(ع) کی شہادت (بمطابق دوسری روایت) کی یاد میں مرثیہ و نوحہ خوانی کی گئی۔

روضہ مبارک کے خدام کی طرف سے اس مخصوص عبادتی تقریب کا انعقاد ہفتہ میں دو دن یعنی پیر اور جمعرات کو کیا جاتا ہے، اس تقریب میں سب سے پہلے روضہ مبارک کے خدام ضریح مبارک کے سامنے صف آراء کھڑے ہوتے ہیں اور پھر اس تقریب کا آغاز حضرت عباس(ع) کی زیارت کے پڑھنے سے کیا جاتا ہے، اس کے بعد سب خدام مل کر روضہ مبارک کا مخصوص ترانہ (لَحن الإباء) پڑھتے ہیں۔

آج کے دن منعقدہ اس عبادتی تقریب میں سيدة نساء العالمين حضرت فاطمہ زہراء(ع) کی المناک شہادت کو یاد کرنے کے لیے مرثیہ خوانی اور نوحہ خوانی کی گئی کہ جس میں روضہ مبارک کے خدام کے ساتھ زائرین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: