قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے دینی مدارس میں قرآنی محافل کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے دینی مدارس میں قرآنی محافل پروگرام کے تحت نجف الاشرف میں ایک قرآنی محفل کا انعقاد کیا گیا۔ یہ بابرکت محفل قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف اشرف کے زیر اہتمام منعقد کی گئی تھی۔

قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف اشرف برانچ میں قرآنی و حوزوی امور کے یونٹ کے شیخ یاسین االعذاري نے کہا، "قرآن علمی کمپلیکس نے اقرا پروگرام کے تحت دینی مدارس میں قرآنی محافل کے انعقاد کا آغاز کیا ہے۔ اس سلسلے کی پہلی محفل نجف الاشرف کے دار الحکمہ اسکول میں منعقد کی گئی ہے۔"


انہوں نے مزید کہا: "ان قرآنی محافل میں دینی علوم کے طلبا کی آکی جانب سے تلاوت قرآن کریم کے ساتھ ساتھ حسینی مجالس یا مذہبی مناسبات کے مطابق آئمہ معصومین (علیہم السلام) کے ایام ولادت یا ایام شہادت کے احیاء کے لئے عزائی مجالس یا جشن میلاد کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔"

اس سلسلے کی پہلی محفل نجف الاشرف کے دار الحکمہ اسکول میں سید زید الرماحی کی زیر نگرانی منعقد کی گئی۔ اس پرنور محفل کا آغاز امیر القراء پراجیکٹ کے طالب علم شيخ سجّاد الخاقاني نے مخصوص عراقی انداز میں تلاوت قرآن کریم سے کیا۔ اس کے بعد شیخ مصطفی المیاحی نے مصری انداز میں تلاوت قرآن پاک کی تلاوت کی۔ اس کے بعد حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی یاد میں مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا اور مبلغ شیخ مصطفی البدری نے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت مبارکہ اور نبوت و امامت کی نصرت و دفاع کے لئے آپ (ع) کے عظیم کردار پر روشنی ڈالی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: