واسط گورنریٹ میں تیرہویں سالانہ مهرجان الشهادة کے ضمن میں منعقدہ کتاب میلے میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی بھرپور شرکت جاری ہے اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے پویلین میں 450 سے زیادہ علمی، فکری و ثقافتی اشاعتیں نمائشکے لئے پیش کی گئی ہیں۔
مهرجان الشهادة ہر سال حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کے موقع پر روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کے زیر اہتمام حوزة العلمية نجف الأشرف، مقامات مقدسہ (العلویہ، الکظمیہ، العسکریہ، العباسیہ) اور شرف الدين ہائی سکول کے تعاون سے واسط گورنریٹ کے علاقے العزيزية میں منعقد ہوتا ہے، جو 12 دن تک جاری رہتا ہے۔
تیرہواں سالانہ مهرجان الشهادة (السيدة فاطمة الزهراء -عليها السلام- خير أهل الأرض عنصرًا وشرفًا وكرمًا) کے نعرے کے تحت منعقد کیا گیا ہےجو 24 جمادی الاول سے 8 جمادی الآخری 1445تک جاری رہے گا۔
اس شرکت کے بارے میں نمائش یونٹ کے سربراہ سيّد محمد الأعرجي نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا، "ہماری اس نمائش میں شرکت عراق کے اندر اور باہر منعقد کی جانے والی بین الاقوامی اور مقامی نمائشوں میں شرکت کا تسلسل ہے۔
ہم نے واسط یونیورسٹی میں منعقد ہونے والی اس کتابی نمائش میں تقریباً 450 افکری، ثقافتی و ادبی شاعتیں پیش کی ہیں، جن میں انسائیکلوپیڈیاز، رسالے اور مذہبی اور عقائدی کتابیں شامل ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا: "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے پویلین کی نمایاں خصوصیت جو اسے نمائش کے دیگر حصوں سے ممتاز کرتی ہے وہ اس کی فکر ، ثقافت ، تاریخ ، مذہب اور ورثہ کے موضوعات پر مشتمل جدید اور متنوع اشاعتیں ہیں جو تحقیق اور تحریر سے لیکر اشاعت تک پوری طرح سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی تیار کردہ ہیں اور یہ اہم نکتہ اس نمائش میں ہماری موجودگی دوسرے ناشروں سے مختلف بناتا ہے۔"
انہوں نے کہا، "اس نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تین شعبہ جات، شعبہ فکرو ثقافت، شعبہ معارف اسلامی و انسانی اور سپریم کمیشن برائے احیاء ورثہ اپنی فکری و ثقافتی مطبوعات کے ساتھ نمائش میں شرکت کر رہے ہیں۔ "













