روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی کربلا گورنریٹ میں سول ڈیفنس ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے منعقد کردہ جائزہ مشقوں میں بھرپور شرکت

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے کربلا گورنریٹ میں سول ڈیفنس ڈائریکٹوریٹ کے کرائسس مینجمنٹ کی جانب سے منعقد کردہ جائزہ مشقوں میں شرکت کی۔ یہ جائزہ مشقیں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئےمنعقد کی گئی تھیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل کے دفتر میں پیشہ ورانہ سیفٹی ڈویژن کے انچارج سید بلال جبار جاسم نے کہا، "روضہ مبارک کے عملے نے سول ڈیفنس ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے کرائسز مینجمنٹ کی مشقوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئےمنعقد کی جانے والی ان مشقوں میں کربلا تمام محکموں کے ڈائریکٹوریٹس اور امدادی اداروں نے خصوصی گاڑیوں، فائربریگیڈز اور ایمیولنسز کے ساتھ شرکت کی۔"

انہوں نے مزید کہا، "ان مشقوں میں دیگر ریاستی محکموں اور معاون اداروں، جیسے روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام اور ہلال احمر کے تعاون سے قدرتی آفات، جیسے زلزلے، سیلاب اور آگ سے نمٹنے کے لیے ریاست کی منظم کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔"


انہوں نے کہا، "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سول ڈیفنس ٹیموں کی مدد کرنے میں ہمیشہ پہل کرتا ہے، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام وہ پہلا ادارہ ہے جس نے بیسن میکانزم تیار کرکے پرانے شہر اورمقامات مقدسہ کربلا کے سے ملحقہ علاقوں میں آگ بجھانے کے لیے پانی فراہم کیا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں جان و مال کے نقصان کو کم کیا جا سکے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: