روضہ مبارک حضرت عباس (ع)کی جانب سےدوران تعلیم عراقی عبایا کی ملتزم طالبات کے اعزاز میں سالانہ تقریب کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے دوران تعلیم عراقی عبایا کی ملتزم طالبات کے اعزاز میں سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا انعقاد نویں سالانہ الصديقة الطاهرة السيدة فاطمة الزهراء (عليها السلام) ثقافتی تہوارکے ضمن میں یونیورسٹی آف بغداد میں کیا گیا تھا، جس میں عبایا کی ملتزم 800 طالبات کو اعزاز سے نوازا گیا۔

یہ تقریب روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تعلقات عامہ کے یونیورسٹی اینڈ اسکول ریلیشنز ڈویژن کے زیر اہتمام منعقد کی گئی تھی۔

یونیورسٹی اینڈ اسکول ریلیشنز ڈویژن کے سید مہر خالد نے کہا کہ "ڈویژن نے نویں سالانہ الصديقة الطاهرة السيدة فاطمة الزهراء (عليها السلام) ثقافتی تہوارکے ضمن میں ایک مربوط پروگرام تیار کیا ہے جس میں بغداد یونیورسٹی کی 800 طالبات کو کیمپس میں اسلامی عبایا پہننے پراعزاز دینا بھی شامل تھا۔"

انہوں نے مزید کہا،"الصديقة الطاهرة السيدة فاطمة الزهراء (عليها السلام) ثقافتی تہوار کے موقع پر روضہ مبارک حضرت عب اس علیہ السلام کے متعدد شعبہ جات کے تعاون سے الکفیل کلچرل یوتھ اسٹیشنز، جو تین دن تک جاری رہیں گے، بھی کھولے گئے، جن میں کتب، تصویروں اور مخطوطہ کی نمائشوں کے ساتھ ساتھ طلباء کو ابتدائی طبی امداد کی تربیت دینے کے لیے بھی اسٹیشن قائم کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس فیسٹیول کے ضمن میں حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا پر ایک تحقیقی سیمینار کا انعقاد اور ایک محفل مسالمہ بھی شامل ہے۔ "

یہ فیسٹیول بغداد یونیورسٹی میں حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت سے یونیورسٹی میں ان کی عظیم شخصیت کو متعارف کرانے اور طالبات کو اسلامی عبایا پہننے کی ترغیب دلانے کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔

یہ فیسٹیول عراقی یونیورسٹیوں میں اہل بیت علیہم السلام کی ثقافت و تعلیمات کو اجاگر کرنے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے منعقد کیا جا رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: