کیئر ڈیپارٹمنٹ کے نائب سربراہ شیخ زین العابدین القریشی نے کہا، "ایام فاطمیہ کے اختتام کے ساتھ ہی ہمارے عملے نے سيّدةِ الوفاء حضرت ام البنین (عليها السلام) کے یوم وفات کے احیاء کے لئے تیاریاں شروع کردی تھیں اور روضہ مبارک کے تمام حصوں میں حزن اور سوگ کے مظاہر اور سیاہ عزائی بینرز جن پر اس المناک دن کی یاد میں عزائی کلمات تحریر ہیں، آویزاں کرنا شروع کر دیئے تھے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "اس المناک دن کی مناسبت سے روضہ مبارک کے ہر طرف سیاہ چادریں اور سیاہ عَلَم آویزاں ہیں اور پورے روضہ مبارک میں روشنیوں کا رنگ سرخ کر دیا گیا ہے اور باب القبلہ اور باب امام حسین(ع) پربڑے بڑے تعزیتی بینرز بھی آویزاں کیے گئے ہیں۔"
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا، "روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جنب سے حضرت ام البنین (عليها السلام) کے یوم وفات کے احیاء کے لئے ایک جامع عزائی پروگرام ترتیب دیا گیا ہے اور روضہ مبارک میں ماتم داری اور مجالس عزاء کا سلسلہ بھی جاری ہے کہ جس میں مومنین کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔"








