روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن کمپلیکس کی جانب سے احکام تلاوت سے متعلق کورس تحریری اورعملی امتحانات کے انعقاد کے ساتھ ہی اختتام پذیر ہو چکا ہے.
یہ کورس قرآن کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف الاشرف کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا تھا اور یہ کورس نجف الاشرف میں حوزہ علمیہ کے طلباء کے لیے قرآنی تعلیمی پروگرام کے آٹھویں سیشن کے ضمن میں منعقد کیا گیا تھا۔
انسٹی ٹیوٹ میں قرآنی و حوزوی افیئر یونٹ کے شیخ وسام السبتی نے کہا، " اس کورس کے دوران شيخ مخلص البيضاني نے طلباء کو احکام تلاوت سے متعلق بنیادی باتیں سکھانے کے لئے بیس لیکچرز دیئے۔ اس کورس میں (30) طلباء نے شرکت کی۔ "
انہوں نے مزید کہا کہ "امام باقر علیہ السلام کورس جو دارالحکمہ سکول میں منعقد ہوا، رواں سال کا سولہواں کورس ہے اور اس میں (331) طلباء نے شرکت کی۔"
قرآنی تعلیمی پروگرام چار مرحلوں پر مشتمل ہوتا ہے، جس کا آغاز قرآن پاک کوصحیح پڑھنے کے کورسزسے ہوتا ہے اور پھر احکام تجوید پر مبنی کورس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ ان دونوں کورسز میں کامیاب ہونے والے طلباء کو قرآنی علوم اور تفسیر کے کورسز میں داخلہ دیا جاتا ہے۔ ان چار مراحل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو بطور اساتذہ تیار کرنے کے لئے دوبارہ سے ایک تربیتی کورس کروایا جاتا ہے، تاکہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں اپنی مہارت و صلاحیت کو استعمال کرتے ہوئے قرآن کورسز کا انعقاد اور معاشرے میں قرآنی ثقافت کے فروغ میں کردار ادا کر سکیں۔"اور اب تک ان کورسز سے (1,800) طلباء استفادہ کر چکے ہیں جبکہ قرآن کریم کی تلاوت اور علوم میں مہارت رکھنے والے(80) طلباء بطور اساتذہ خدمات پیش کر رہے ہیں۔




