سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ زہراء (سلام الله عليها) کی ولادت باسعادت کی پر مسرت مناسبت پر روضہ مبارک امام الحسین علیہ السلام اور حضرت ابا الفضل العباس علیہ السلام کو بڑے پیمانے پر سجایا جا رہا ہے۔
روضہ مبارک عباس حضرت عباس علیہ السلام کےکیئر ڈیپارٹمنٹ کا عملہ اس پُرمسرت موقع کی مناسبت سے روضہ مبارک کو سجانے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں قدرتی پھولوں اور گلابوں کو استعمال کر رہا ہے۔
کیئر ڈیپارٹمنٹ کے معاون سربراہ سید زین العابدین القریشی نے کہا کہ "سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ زہراء (سلام الله عليها) کی ولادت باسعادت کی پر مسرت مناسبت پر ہمارے عملے نے قدرتی پھولوں ، گلابوں اور دیگر آرائشی اشیاء سے روضہ مقدس کی تزئین و آرائش شروع کر دی ہے۔ "
انہوں نے مزید کہا کہ "ہمارا عملہ روضہ مقدس کے تمام حصوں، داخلی اور خارجی راستوں، مقامات مقدسہ سے ملحقہ راستوں اور گلیوں کو سجانے کی سعادت حاصل کر رہا ہے۔ اس مبارک دن کی مناسبت سے ہم روضہ مبارک کے باب قبلہ پر مرکزی جشن کی تیاریوں کے لئے بھی انتظامات اور تزئین و آرائش کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ روضہ مبارک میں آنے والے زائرین اور مومنین کو اس یوم سعید کی مبارک باد پیش کرنے کے لئے ہم کینڈیز اور گلاب کے پھولوں پر مشتمل تحائفی پیکٹس بھی تیار کر رہے ہیں۔ ۔"
انہوں نے کہا، "مرکزی تقریبات کی کمیٹی نے جنوبی گرین بیلٹ، الکفیل نرسریز اور روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی دیگرسائٹس کو بھی سجانا شروع کر دیا ہے۔"

















