الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کی سيدة شكرية عبد السادة نے کہا، "الکفیل سکولز ڈویژن نے روح النبوۃ سالانہ فیسٹیول کے لیے کے لیے سلائی کا کام مکمل کر لیا ہے اور مختلف سائز کی کرسیوں اور میزوں کے لیے ضرورت کے مطابق کپڑے کی سلائی کا کام مکمل کیا جا چکا ہے۔ "
یہ فیسٹیول الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کی جانب سے سیدۃ النساء العالمین جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کو منانے کے لئے ہر سال منعقد کیا جاتا ہے اور چھٹا انٹرنیشنل روح النبوۃ کلچرل فیسٹیول (فاطمة الزهراء مجمع النورين النبوة والإمامة) کے نعرے کے تحت (3- 6/ 1/ 2024م) کو منعقد کیا جا رہا ہے۔ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے اس فیسٹیول کا انعقاد اہل بیت علیہم السلام کی مناسبات کے احیاء میں گہری دلچسبی اور اپنے فکری و ثقافتی وژن کے ذریعے پوری دنیا میں محمدی پیغام پہنچانے کی پالیسی کو ظاہر کرتا ہے۔









