روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وفد کی حضرت فاطمہ زہراء(ع) کے جشن میلاد کی مناسبت سے پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں منعقد ہونے والے پہلے سالانہ وویمن فیسٹیول میں بھرپور شرکت جاری ہے۔ وفد نے شرعی ذمہ داری کی عمر تک پہنچنے پر (500) لڑکیوں کے اعزاز میں منعقد کردہ تقریب میں شرکت کی۔ یہ تقریب پہلے سالانہ وویمن فیسٹیول کے ضمن میں منعقد کی جانے والی تقریبات کا حسہ ہے۔
یہ فیسٹیول پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں الکوثر یونیورسٹی کے تعاون سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت سے منسلک تراث الأنبياء انسٹی ٹیوٹ /اردو برانچ کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا ہے اور یہ تین دن تک جاری رہے گا۔
تقریب کا آغاز بچیوں کی باجماعت نماز کی ادائیگی سے ہوا، اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ مذہبی امور کے سربراہ اور وفد کے ایک رکن شیخ صلاح الکربلائی نے تقریب سے خطاب کیا اور کہا کہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حجاب اور پردہ شرعی ذمہ داریوں کی ادائیگی سے وابستگی کا سب سے واضح عنوان ہے۔ اس کے بعد سيد محسن النجفی اور شیخ انور النجفی نے تقریب سے خطاب کیا۔ اس کے بعد حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کی پر مسرت مناسبت سے بچیوں نے خوبصورت قصیدے پڑھے۔
شعبہ مذہبی امور کے سربراہ اور وفد کے رکن شیخ صلاح الکربلائی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا، "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی سید احمد الصافی کی خصوصی ہدایات پر ہم نے اس تقریب کا اہتمام کیا تھا اور یہ پاکستان میں منعقد ہونے والی اس نوعیت کی پہلی تقریب ہے۔ اس تقریب کے انعقاد کا مقصد بچیوں میں شرعی ذمہ داریوں کی ادائیگی کا شعور پیدا کرنا اور الہی احکامات کی طرف متوجہ کرنا ہے۔
تقریب کے اختتام پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے اس فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر فیسٹیول کے منتظمین، معاونین اور کام کرنے والے عملے کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور پہلے سالانہ وویمن فیسٹیول کی انتظامی کمیٹی کی جانب سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وفد کی پاکستان آمد اور فیسٹیول میں بھرپور شرکت اور تعاون فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا گیا۔

































