روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا پاکستان میں اسلامی وحدت کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے پاکستان میں جشن میلاد حضرت فاطمہ زہراء(ع) کی مناسبت سے منعقدہ پہلے سالانہ وومن فسٹیول کی تقریبات کے ضمن میں (الكوثر النبوي والمنبع العلوي عنوان الوحدة الإسلامية) کے عنوان سے علماء ومشائخ کانفرنس کا انعقاد کیا کہ جس میں تمام مکاتب فکر علماء نے شرکت کی۔

اس فسٹیول کا اہتمام روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے فکر وثقافت سیکشن کے ذیلی ادارے تراث الانبیاء انسٹی ٹیوٹ برائے آن لائن حوزوی تعلیم / اردو برانچ نے پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں جامعہ الکوثر کے تعاون سے کیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں دینی امور سکیشن کے سربراہ اور وفد کے رکن شیخ صلاح کربلائی نے کہا کہ اس فسٹیول نے جو پیغام دیا ہے اس کا خلاصہ یہ ہے کہ اہل بیت(‏ع) سے وابستہ مناسبات کو منانا تاریخ اور حقیقی اقدار کا احیاء اور ان کا اقدار کے اپنانے کی دعوت ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں حکم دیا ہے اور جیسے سنت نبوی(ص) و فرامینِ اہل بیت عصمت(‏ع) نے ان امور سے وابستگی اور نشر واشاعت کی دعوت دی ہے کہ جس کی انھوں نے بشارت دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی خدمات اور اس کے متولی شرعی کی نیک خواہشات و اہداف صرف عراق کی سرحدوں تک محدود نہیں ہیں بلکہ اس کا دائرہ تمام ممالک میں اہل بیت(ع) کے پیروکاروں تک پھیلا ہوا ہے، خاص طور پر پاکستان میں۔ پس یہ ترغیب و رابطہ کاری اس بات کا ثبوت ہے کہ مقدس روضے فکری شعاع و مینار اور اہلِ بیت عصمت(ع) کی جانب دعوت بن چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کانفرنس سے اہل سنت بھائیوں کے سات علماء کرام نے اپنے خطابات میں نے کربلا، پرامن بقائے باہمی اور رواداری کی ضرورت کے بارے میں گفتگو کی اور ہم نے ان خطابات کے ذریعے پاکستان میں اس حوالے سے فکری ترقی اور تمام فریقوں کا مثبت افہام و تفہیم کی سطح تک پہنچنے کا مشاہدہ کیا ہے، اور اس حوالے سے ممکنہ طاقت کا منبع مثال کے طور پر یہ ہو سکتا ہے کہ مقدس روضے بڑھیں اور اپنے فکری، ثقافتی اور سماجی پروگراموں کا آغاز کریں۔

فیسٹیول کے منتظم شیخ ناصر عباس نجفی نے بتایا ہے کہ اس اجتماع میں تمام مسالک اور مذاہب کے بزرگ علماء نے شرکت کی، اور حضرت فاطمہ زہراء(ع) کی فضیلت کے بارے میں تقاریر کیں اور سب نے اسلامی وحدت کی ضرورت پر زور دیا اور اس بڑے اجتماع کے انعقاد کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اسے مسلمانوں کی صفوں میں اسلامی وحدت کا پہلا بیج قرار دیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: