یہ فیسٹیول الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کی جانب سے سیدۃ النساء العالمین جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کو منانے کے لئے ہر سال منعقد کیا جاتا ہے۔ چھٹا انٹرنیشنل روح النبوۃ کلچرل فیسٹیول (فاطمة الزهراء مجمع النورين النبوة والإمامة) کے نعرے کے تحت (3- 6/ 1/ 2024م) کو منعقد کیا جا رہا ہے۔
اس تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی سید احمد الصافی نے شہداء کے خاندانوں کو تحائف پیش کئے۔
یہ تقریب روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے عراق کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی بہادری اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے اور ان کے خاندانوں کو تحائف پیش کرنے کے لئے منعقد کی گئی تھی۔ اس تقریب میں شہداء کے 20 سے زائد فیملیز نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران اس یوم سعید کی مناسبت سے خوبصورت قصیدے پڑھے گئے۔ فیسٹیول کی اہم سرگرمیوں میں ایک تھیٹر پرفارمنس بھی شامل تھی جبکہ دیگر سرگرمیوں میں الکفیل سکولز ڈویژن کی جانب سے منعقد کردہ مصوری، خطاطی اور فائن آرٹس کی نمائش کا افتتاح اور فوٹو گرافی اور ڈرائنگ کا مقابلہ بھی شامل ہے۔
اس فیسٹیول میں (14) عرب اور بیرونی ممالک یعنی کویت، سعودی عرب، بحرین، عمان، لبنان، مصر، تیونس، مراکش، ایران، فرانس، انگلینڈ، اٹلی، سپین اور بیلجیم کے وفود اور ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔













