چھٹے بین الاقوامی روحِ نبوت فیسٹیول کی انتظامی کمیٹی نے حافظاتِ قرآن کی دو ٹیموں کے درمیان قرآنی مقابلہ منعقد کیا۔
اس فیسٹیول کا انعقاد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کی طرف سے حضرت فاطمہ زہراء(ع) کے جشن میلاد کی مناسبت سے اس نعرے کے تحت کیا گیا ہے: (فاطمة الزهراء -عليها السلام- مجمع النورين النبوّة والإمامة) اور اس میں 14 ممالک شرکت کر رہے ہیں۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین میں میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ ڈاکٹر اسراء عکراوی نے بتایا ہے کہ فیسٹیول کے دوسرے دن کی تقریبات کے ضمن میں ٹیم وائز ایک قرآنی ثقافتی مقابلہ بھی شامل تھا کہ جسے شعبہ الکفیل دینی مدارس برائے خواتین نے قرآن وومن انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے منعقد کیا، اور اس مقابلہ میں دو ٹیموں ("سيّدة النّساء" اور "الحوراء الإنسية") نے حصہ لیا اور اس میں پیشکار کے فرائض محترمہ زینب مجد السعبری نے انجام دیئے۔