چھٹے روح النبوۃ ثقافتی فیسٹیول کے چوتھے دن کی سرگرمیاں اختتام پذیر

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زیر اہتمام منعقد کردہ چھٹے روح النبوۃ ثقافتی فیسٹیول کے چوتھے دن کی سرگرمیاں اختتام پذیر ہو چکی ہیں۔

یہ فیسٹیول الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کی جانب سے سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کو منانے کے لئے ہر سال منعقد کیا جاتا ہے اور اس سال چھٹا انٹرنیشنل روح النبوۃ کلچرل فیسٹیول (فاطمة الزهراء مجمع النورين النبوة والإمامة) کے نعرے کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے جشن میلاد کا احیاء کرنا اور ان کی فکر اور فضائل کو متعدد تقریبات کے ذریعے اجاگر کرنا ہے۔

چھٹے روح النبوۃ بین الاقوامی ثقافتی فیسٹیول کے چوتھے دن کی صبح کی تقریبات العمید ایجوکیشنل گروپ میں منعقد کی گئی تھیں جن کا آغاز قارئ حيدر البزوني نے قرآن مجید کی تلاوت سے کیا، جس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن ڈاکٹر عباس الددہ نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلا کی نمائندگی کرتے ہوئے تقریب سے خطاب کیا۔

روح النبوۃ کلچرل فیسٹیول کے چوتھے دن کی دیگر سرگرمیوں میں دو تحقیقی اجلاس کا انعقاد شامل تھا اور صبح اور شام کے ان سیشنز کے دوران تحقیقی مقالات پیش کرنے کے علاوہ دیگر فکری و ثقافتی سرگرمیاں بھی منعقد کی گئیں۔

صبح کے اجلاس میں معروف شاعر محمد الیاسری نے شرکت کرتے ہوئے اہلبیت علیہم السلام کے حضور منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا اور فیسٹیول کی علمی کمیٹی اور شریک وفود کی دو تقاریر بھی اس اجلاس کا حصہ تھیں۔ پہلے سیشن کا اختتام روضہ مبارک کے متولی شرعی کے دفتر سے منسلک وویمن افیئرز ڈویژن کی سرگرمیوں پر مبنی ایک ڈاکیومنٹری فلم پیش کرنے اور تقسیم انعامات اور اسناد سے ہوا۔

جبکہ شام کا سیشن مركز الصديقة الطاهرة (عليها السلام) میں منعقد کیا گیا تھا اور اس سیشن میں بھی متعدد سرگرمیاں شامل تھیں، جن میں (كوني بطلة القصّة) کے عنوان سے ورکشاپ کا انعقاد، تلاوت قرآن کریم اور (الصديقة والقرآن) کے عنوان سے ایک ڈائیلاگ سیشن شامل تھا۔

گزشتہ چند دنوں کے دوران چھٹے انٹرنیشنل روح النبوۃ کلچرل فیسٹیول کی بہت سی تقریبات اور سرگرمیاں منعقد کی گئی ہیں، جن میں شہداء کی قربانیوں کے بارے میں ایک مختصر فلم کی نمائش، شہداء کے خاندانوں کو خراج تحسین پیش کرنا، فکری، ثقافتی اور شعری نشستوں کا انعقاد، قرآنی فورمز اور تحقیقی سیشنز شامل ہیں۔ روح النبوۃ کلچرل فیسٹیول میں (14) عرب اور بیرونی ممالک ( کویت، سعودی عرب، بحرین، عمان، لبنان، مصر، تیونس، مراکش، ایران، فرانس، انگلینڈ، اٹلی، سپین اور بیلجیم شامل ہیں)، کے وفود اور ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: