یہ فیسٹیول الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کی جانب سے سیدۃ النساء العالمین جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کو منانے کے لئے ہر سال منعقد کیا جاتا ہے اور اس سال چھٹا انٹرنیشنل روح النبوۃ کلچرل فیسٹیول (فاطمة الزهراء مجمع النورين النبوة والإمامة) کے نعرے کے تحت منعقد کیا گیا تھا۔
مركز الصديقة الطاهرة میں منعقد کی جانے والی اس ورکشاپ میں الکفیل یونیورسٹی کی ڈاکٹر نوال عائد هلول نے لیکچر دیا اور تربیتی پہلو، خاندانی رہنمائی اور میڈیا کے حوالے سے متعلقہ حکام کے تعاون کے بارے میں گفتگو کی تاکہ سوشل میڈیا کے استعمال دوران درپیش چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکے۔
میڈیا کے استعمال کے دوران درپیش مسائل اور چیلنجز کا مؤثر حل تلاش کرنے کے لئے ورکشاپ میں گفتگو تین محوروں یعنی بچے، والدین اور معاشرے، پرمشتمل تھی۔ ورکشاپ کے شرکاء کو انٹرایکٹو گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا۔ منفی اثرات کے بارے میں رائے کا تبادلہ کرنے ، ان کو کیسے حل کیا جائے اور ایسے نتائج تک کیسے پہنچا جائے پہنچ جو مثبت بات چیت کو بڑھاتے ہیں اور عمومی طور پر خاندان اور معاشرے پر تربیتی و تعلیمی اثرات کو بہتر بناتے ہیں۔
ورکشاپ کے دوران، سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کے استعمال سے پیدا ہونے والے اثرات اور مسائل پر بھی بات کی گئی، جس میں ڈیجیٹل بد سلوکی اور نفسیاتی عوارض جیسے مسائل کی نشاندہی کی گئی۔















