قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے اپنے پہلے ترقیاتی کورس کے ضمن میں قرآنی اداروں کے ڈائریکٹرز کے لیے مقامات مقدسہ کی زیارت کا اہتمام

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے اپنے پہلے ترقیاتی کورس کے ضمن میں قرآنی اداروں کے ڈائریکٹرز کے لیے مقامات مقدسہ کی زیارت کا اہتمام کیا گیا۔

یہ کورس قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف الاشرف برانچ کے زیر نگرانی عراق میں قرآنی اداروں کے ڈائریکٹرز کے لئے منعقد کیا جا رہا ہے۔

اس پروگرام کے چوتھے دن کے مارننگ سیشن کے دوران کورس کے شرکاء کے لئے مقامات مقدسہ کی زیارت اور ثقافتی دوروں کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں روضہ مبارک امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی زیارت، مرحوم عالم شیخ باقر شریف القرشی کے کتب خانےکا دورہ اور ان کے اور مرقد کی زیارت بھی شامل تھی۔ مرحوم عالم شیخ باقر شریف القرشی کے بیٹے شیخ مہدی القرشی نے شرکاء کو اس موقع پر اخلاقی لیکچر بھی دیا۔

اس پروگرام میں قدیم دینی درسگاہ کا دورہ بھی شامل تھا جسے مدرسة الصدر الأعظم کہا جاتا ہے جو کہ نجف کے قدیم ترین دینی مدارس میں سے ایک ہے۔

نو گورنریٹس کے قرآنی اداروں کے (35) ڈائریکٹرز اس ترقیاتی کورس میں شرکت کر رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: