مابین الحرمین ڈویژن نے الفسحة چیک پوائنٹ پر ہائیڈرولک بیریئر کی تنصیب شروع کر دی ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مابین الحرمین ڈویژن نے الفسحة چیک پوائنٹ پر ہائیڈرولک بیریئر کی تنصیب شروع کر دی ہے۔ یہ چیک پوائنٹ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف آنے والی ایک مرکزی سڑک شارع العلقمی پر واقع ہے۔

مابین الحرمین ڈویژن کے جنرل مینٹینینس ڈویژن کے اہلکار انجینئر علاء حمزہ نے کہا کہ "انجینئرنگ مینٹیننس اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کے تعاون اور کوآرڈینیشن سے ہمارے عملے نے روضہ مبارک کی طرف جانے والی سڑکوں اور گلیوں کے داخلی راستوں پر ہائیڈرولک بیریئر کی تنصیب کے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "یہ ہائیڈرولک بیریئرالعلقمی اسٹریٹ کے داخلی چیک پوائنٹ الفسحة پر لگایا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے متصل مرکزی سڑکوں جن میں شارع قبلہ اور شارع باب بغداد پر بھی ہائیڈرولک بیریئرز لگائے جائیں گے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "اس منصوبے کا مقصد کربلا قدیمہ میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی نقل و حرکت کو منظم کرنا ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: