روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے امام علی(ع) کے جشن میلاد کے احیاء کے لیے مغل مسجد ممبئی میں ساتویں سالانہ ثقافتی جشن امیر المومنین(ع) کی تین روزہ تقریبات اس نعرے کے تحت جاری ہیں: (امیر المؤمنین(ع) ہارونِ امامت اور شاہدِ روزِ قیامت ہیں۔) کہ جس کا مقصد اہل بیت اطہار(ع) کی معرفت و ثقافت کو فروغ دینا ہے۔
فکر و ثقافت سیکشن کے ذیلی ادارے القمر ثقافتی فورم کے ڈائریکٹر شیخ حارث داحی نے بتایا ہے کہ اِس جشن کے دوان یہ ثقافتی اور فکری سرگرمی ایک اہم اثر مرتب کرتی ہے کہ جس میں عراق کے روضاتِ مقدسہ اور خاص طور پر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی کتابیں اور دیگر مطبوعات کو آنے والوں میں مہمانوں میں مفت تقسیم کیا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جشن میں موجود مختلف زبانوں اور ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے محبین کے پیش نظر اس کتابی نمائش میں انگریزی، اردو اور عربی زبان میں لکھی یا ترجمہ کی گئيں کتابیں پیش کی جا رہی ہیں تاکہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) اور باقی روضاتِ مقدسہ اپنا پیغام مختلف ممالک میں رہنے والے مومنین تک ان کی زبان میں پیغام پہنچا سکیں۔
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ روضات مقدسہ کی طرف سے نمائش میں رکھی گئیں مطبوعات میں آئمہ اہل بیت(ع) کی زندگی کے مختلف مراحل کو اجاگر کیا گیا ہے جس کی بدولت نمائش کو مہانوں اور محبین کی طرف سے بہت زیادہ پزیرائی مل رہی ہے۔
اس جشن کی افتتاحی تقریب کے دوران عراق میں موجود روضات مقدسہ کے گنبدوں کے علموں کو ہر روضہ مبارک کے وفد کے سربراہ کی طرف سے بلند کیا گیا۔ علم کشائی کی اس تقریب کے بعد کتابی نمائش کا افتتاح کیا گیا کہ جس میں روضہ مبارک امام علی(ع)، روضہ مبارک امام حسین(ع)، روضہ مبارک امام موسی کاظم(ع) و امام محمد تقی(ع)، روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے اپنی منشورات کو رکھا ہے۔