موصل یونیورسٹی نے اعلان کیا ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علی السلام کے وفد سے مشاورت کے بعد دوسرے سالانہ (نبيّ الرحمة صلّى الله عليه وآله) فیسٹیول کے موضوعات اور پروگرامز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
یہ فیسٹیول بعثت نبوی (صلّى الله عليه وآله) کی عظیم مناسبت پر شعبہ تعلقات عامہ کے یونیورسٹی ریلیشنز ڈویژن کے زیر اہتمام نیشنل الکفیل یوتھ پراجیکٹ کے تحت یونیورسٹی آف موصل کے تعاون سے منعقد کیا جائے گا۔
یونیورسٹی صدر کے معاون برائے انتظامی امور پروفیسر ڈاکٹروحید الابراہیمی نے کہا، "آج ہمیں روضہ مبارک حضرت عباس علی السلام کے وفد سے ملاقات کا اعزاز حاصل ہوا، جس کی نمائندگی شعبہ مذہبی امور کے نائب سربراہ شیخ عادل الوکیل اور یونیورسٹی ریلیشنز ڈویژن کے سربراہ سید مہر خالد کر رہے تھے۔ وفد کے ساتھ ملاقات میں دوسرے سالانہ (نبيّ الرحمة صلّى الله عليه وآله) فیسٹیول کے انعقاد میں تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔"
انہوں نے مزید کہا، "اس ملاقات کے دوران وفد سے مشاورت کے بعد دوسرے سالانہ (نبيّ الرحمة صلّى الله عليه وآله) فیسٹیول کے موضوعات اور پروگرامز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ہم یونیورسٹی کے تمام عملے اور طلباء کی شرکت کے ذریعے اس فیسٹیول کا کامیاب انعقاد چاہتے ہیں تاکہ اسے منعقد کرنے کے بنیادی مقاصد حاصل کئے جا سکیں۔"
الابراہیمی نے مزید کہا، " ہم انشااللہ مرتب کردہ پروگرام کے مطابق اس فیسٹیول کا کامیاب انعقاد کریں گے۔"


