اس اجلاس کی صدارت یونیورسٹی کے سربراہ ڈاکٹر نورس دہان نے کی اور اس میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی ہیئت برائے ابتدائی و اعلی تعلیم کے سربراہ اور مجلس ادارہ کے رکن ڈاکٹر عباس رشید ددّہ موسوی، اور نجف اشرف کی متعدد سرکاری اور علمی شخصیات نے شرکت کی۔
میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر سامر مکی حکاک نے اس حوالے سے کہا ہے کہ یہ اجلاس الکفیل یونیورسٹی کے میڈیکل کالج کے لیے ایک اہم تاریخی لمحہ ہے کہ جس میں کالج کے لیے اپنائے گئے وژن، پیغام اور اہداف کو ماہرین کی مدد اور کمیونٹی کے سروے کے بعد منظور کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اجلاس نے یونیورسٹی کے وژن، پیغام اور اہداف اور اس میں منفرد و ممیز میڈیکل کالج کے قیام کے مقصد کو واضح کیا تاکہ عراق، مشرق وسطی اور پوری دنیا میں موجود میڈیکل کالجز کی سطح پر علمی صلاحیتوں اور طبی مہارتوں کے حامل ممتاز ڈاکٹروں کو تیار کیا جا سکے۔
اجلاس میں ماہرین اور خصوصی کمیٹیوں نے فعال شرکت کی اور اپنی اپنی آراء اور ملاحظات پیش کیے۔













