روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے امام موسی کاظم(ع) کے یوم شہادت کی مناسبت سے علمِ عزاء بلند کر دیا ہے، علم کشائی کی یہ تقریب روضہ مبارک کے باب قبلہ کے بیرونی صحن میں منعقد ہوئی کہ جس میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام کے علاوہ زائرین کی بڑي تعداد نے شرکت کی۔
اس حوالے سے روضہ مبارک کے فکر و ثقافت سیکشن کے سربراہ سید عقیل یاسری نے بتایا ہے کہ: روضہ مبارک حضرت عباس(ع) سمیت تمام روضات مقدسہ میں امام موسیٰ کاظم(ع) کے یوم شہادت کے احیاء اور اعلان حزن و سوگ کے طور پر آج عَلمِ عزاء بایک وقت بلند کیا گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ علم کشائی کی اس تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، جس کے بعد اس دردناک سانحہ کی یاد میں مجلس عزاء برپا ہوئی کہ جس حضرت عباس(ع) کے زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس عزائی تقریب میں متعدد مراسم عزاء کا مشاہدہ کیا گیا کہ جن میں امام موسی کاظم(ع) کی مظلومیت کے بارے میں خطاب بھی شامل تھا۔



















