روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے مضیف نے حضرت امام موسیٰ کاظم (ع) کے یوم شہادت کی مناسبت پر اپنی خدمات میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مضیف نے حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت پر زائرین اور عزاداروں کے لیے اپنی خدمات کو (50%) کے اضافے کے ساتھ دوگنا کر دیا ہے۔

شعبہ مضیف کے نائب سربراہ سید علاء عبدالحسین نے کہا کہ "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ریسٹورینٹ ڈیپارٹمنٹ کا عملہ ائمہ اطہار علیہم السلام کے ایام اور مناسبات پر اپنی خدمات کو کےئ گنا بڑھا دیتا ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ زائرین کو کھانا اور نیاز پیشکی جا سکے اور آج ہم امام موسیٰ ابن جعفر الکاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کی یاد منا رہے ہیں، ہم نے اس موقع پر زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات میں دیگر دنوں کے مقابلے میں (50%) اضافہ کرتے ہوئے دو گنا کر دیا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "ہم اپنے ڈائنگ ہالز میں اور باب بغداد سے متصل الحوارہ سٹریٹ میں واقع آؤٹ لیٹ کے ذریعے بڑی تعداد میں زائرین کو کھانا فراہم کر رہے ہیں"۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا، "ہم روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے کے متعدد شعبوں کی جانب سے منعقد کی جانے والی عزائی مجالس میں بھی نیاز تقسیم کر رہے ہیں خاص طور پر شعبہ خطابت کی جانب سے منعقد کی جانے والی مجالس میں (300-400) فوڈ پیکٹس کئے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ روضہ مبارک حضرت عباس عللیہ السلام کے صحن اطہر میں منعقد ہونے والی مجلس میں بھی زائرین اور مومنین میں تیاز تقسین کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ روضہ مبارک سے منسلک وویمن ڈویژنز کہ جو امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی یوم شہادت کی یاد میں الصدیقہ الطاہرہ مرکز میں مجالس کا اہتمام کرتی ہیں کو بھی نیاز میں (700-1000) فوڈ پیکٹس فراہم کئے جاتے ہیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: