روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے أقمار المحمدية (عليهم السلام) کے جشن میلاد کی مناسبت سے اپنے ثقافتی مقابلے کا آغاز کیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے جنرل سیکرٹریٹ نے أقمار المحمدية (عليهم السلام) کے جشن میلاد کی مناسبت سے اپنے ثقافتی مقابلے کا آغاز کیا ہے۔

اس ثقافتی مقابلے کے دس فاتحین کے ناموں کا اعلان (12 فروری 2024) بروز پیر شام چار بجے روضہ مقدس حضرت عباس علیہ السلام کی رسمی ویب سائٹ پر کیا جائے گا۔

ایوارڈ حاصل کرنے کے لیے فاتحین کا امام حسین علیہ السلام کے جشن میلاد میں موجود ہونا ضروری ہے، جو بروز منگل (3 شعبان 1445 ہجری) بمطابق(13/ 2/ 2024) کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے باب القبلہ کے سامنے منعقد کیا جائے گا۔

اگر کسی وجہ سے اس مقابلے کا فاتح جشن میں شرکت کرنے سے قاصر ہو تو وہ نتائج کے اعلان کے بعد زیادہ سے زیادہ (4) دنوں کے اندر روضہ مبارک کے شعبہ مالیاتی امورسے اپنا انعام وصول کر سکتا ہے اور اس کے لئے اپنے ساتھ شناختی دستاویزات کا لانا ضروری ہے۔

مقابلے میں حصہ لینے کے لیے یہاں کلک کریں۔https://forms.gle/46DsnKZGMzvKafSb8
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: