علامہ سید صافی: اکیڈمک طبقے کا معاشرے کی تعمیر میں فعال کردار ہے لہذا اس کی حمایت اور مدد واجب ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی نے اکیڈمک طبقے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اکیڈمک طبقے کا معاشرے کی تعمیر میں فعال کردار ہے لہذا اس کی حمایت اور مدد واجب ہے۔

اس خیالات کا اظہار انھوں نے اکیڈمکس سنڈیکیٹ کربلا کے سربراہ ڈاکٹر منیر دعمی اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کے ساتھ ملاقات میں کیا۔

وفد نے متولی شرعی کو اکیڈمکس سنڈیکیٹ کے کام، اس کے اداری ڈھانچے اور کربلا گورنریٹ میں اس کی جانب سے تعلیمی برادری کو فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

علامہ صافی نے ملاقات کے دوران روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی اکیڈمیک سیکٹر کی حمایت اور اپنے ذیلی اداروں کے ذریعے جاری تعاون کے بارے میں گفتگو کی اور اکیڈمک طبقے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اکیڈمک طبقے کا معاشرے کی تعمیر میں فعال کردار ہے لہذا اس کی حمایت اور مدد واجب ہے۔

سید صافی نے اس بات پر زور دیا کہ اکیڈمی کے لیے علمی مواد میں ماہر ہونا ضروری ہے تاکہ وہ اُسے طالب علم تک پہنچا سکے اور طالب علم کی افکار کی چانچ کر کے اس میں سے غیر صحیح افکار کا معالجہ کر سکے، اور اسلامی اور انسانی اقدار کے تحفظ اور ان کی طلباء کے درمیان نشر واشاعت میں اپنا کردار ادا کر سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: