روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکر و ثقافت سے وابستہ ام البنین(عليها السلام) ای یونیورسٹی کے شعبہ تربیت مبلغات نے نئے تعلیمی سیشن میں رجسٹریشن کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔
شعبہ تربیت مبلغات کا مقصد عراق کے اندر اور باہر وویمن کمیونٹی کے لیے ام البنین (سلام اللہ علیہا) کے خصوصی تعلیمی پلیٹ فارم کے ذریعے (ios- ونڈوز اینڈرائیڈ) سسٹمز پر اعتدال پسند شیعہ اسلامی گفتگو کو پیش کرنا ہے، جو قرآن کریم اور رسول اعظم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور اہل خانہ (علیہم السلام) کی احادیث سے ماخوذ ہو۔
یہ چار سالہ سٹڈیز بلامعاوضہ ہے، جس میں سے تین خصوصی مطالعات ہیں اور چوتھے کا اطلاق تعلیمی نصاب کے مطابق کیا جاتا ہے جو حوزہ علمیہ نجف الاشرف کے عمومی نصاب کے مطابق ہے اور جیسے حوزہ علمیہ کے استذہ اور ماہرین تعلیم نے تیار کیا اور منتخب کیا ہے۔
چار سالہ سٹڈیز میں شامل مضامین کو دو کٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔
- عمومی مضامین: (فقہ، عقائد، عربی زبان کے علوم، فکری علوم، اور دیگر مضامین)۔
- خصوصی مضامین: (قخصوصی مضامین: قرآن مجید کی صحیح تلاوت کی تعلیم - علوم القرآن - قرآن مجید کی تفسیر - اسلامی تبلیغ اور منبر حسینی - تفسیر کے اصول - مفسر کے نقطہ نظر - تشریحی رجحانات - معروضی تشریح - تفسیر پر تنقید - قرآن کریم کے بارے میں شکوک و شبہات اور جوابات - فکر حسینی و عاشورہ)۔
رجسٹریشن کی شرائط:
1 - رجسٹریشن کے لئے تعلیمی قابلیت انٹر یا کم از کم اس کے مساوی ہونا ضروری ہے۔
2- عمر کی کم سے کم حد (20) سال سے اور زیادہ سے زیادہ حد (45) سال ہے۔
3 - اعلیٰ مذہبی قیادت کے نمائندے یا یونیورسٹی انتظامیہ یا کسی یونیورسٹی سے منسلک پروفیسرکی طرف سے تصدیق شدہ کریکٹر سرٹیفیکٹ کا ہونا ضروری ہے۔
4- مذکورہ شعبے میں داخلے کے لئے درخواست دہندہ کا روضہ مبارک حضرت عباس کی جانب سے منعقد کئے جانے والے انٹری ٹیسٹ میں کم از کم (60%) نمبر حاصل کرنا ضروری ہے۔ امتحانی کمیٹی کے ممبران ہیں:
1 - انسانی ترقی کا ٹرینر۔
2 - ماہر نفسیات۔
3- سماجی ماہر۔
4 - حوزوی شخصیت۔
رجسٹریشن کے خواہشمندوں سے درخواست ہے کہ وہ درج ذیل آئی ڈی کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں۔


