علامہ سید صافی: قاریانِ قرآن کو قراءت میں تَعَمُّق اور اہل بیت(ع) کی روایات پر توجہ دینی چاہیے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی نے قاریانِ قرآن کو قراءت میں تَعَمُّق اور اہل بیت(ع) کی روایات پر توجہ دینے کی نصیحت کی۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے آل بیت(ع) فاؤنڈیشن برائے قرآن کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا، نجف اشرف میں مقیم اعلیٰ دینی قیادت کے زیر سرپرستی قم مقدسہ میں کام کرنے والی اس فاؤنڈیشن کے وفد نے فاؤنڈیشن کے کام اور قرآنی ثقافت کی نشر واشاعت میں اس کے کردار کے بارے میں علامہ سید صافی کو تفصیلی بریفنگ دی اور اسی طرح وفد کے ارکان علامہ سید صافی کے سامنے تلاوت فرآن مجید کا بھی شرف حاصل کیا۔

علامہ سید صافی نے کہا کہ قرآن کریم اللہ کا کلام ہے کہ جس کے ذریعے اللہ نے انسانوں کو مخاطب کیا ہے ضروری ہے کہ اس کے فیوض سے استفادہ کیا جائے، انسان جتنا اس سے دور ہوتا ہے اتنا ہی زیادہ وہ راستہ بھٹکتا جاتا ہے اور حق کی راہ سے دور ہوتا چلا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قرآن کریم میں بہت ہی دقیق نقاط ہیں کہ جن کا ادراک و تفسیر آسان نہیں ہے اور وہ متعدد پہلوؤں کے حامل ہیں اور یہ بات اس مقدس کتاب کی عظمت پر دلالت کرتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی واضح کرتی ہے کہ عربی زبان اور بلاغت ایک دوسرے کے لیے لازم وملزوم ہیں اور ان دونوں کی قرآن مجید میں بہت زیادہ اہمیت ہے عربی زبان اور بلاغت کو الگ کرنے کے سبب سے قرآن کریم کے اہم ترین بلاغی پہلو ہم سے پوشیدہ ہیں کہ جن کا شمار عربی زبان کے اسرار میں ہوتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: