حال ہی میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی ام البنین(ع) وومن لائبریری نے ماہانہ رسالہ ریاض الزہراء(ع) کا (203)واں شمارہ شائع کیا ہے۔
یہ میگزین 2003ء کے بعد عراق کے مقدس روضوں کی طرف سے شائع ہونے والا پہلا خواتین کا رسالہ ہے کہ جس میں زیادہ تر مواد خواتین رائٹرز کی طرف سے اور خواتین کے لیے لکھا جاتا ہے۔
نئے شمارے میں فقہ، عقائد، قرآن، تعلیم، ثقافت، سماجی اور صحت سمیت مختلف موضوعات پر مضامین موجود ہیں جن میں سے سرفہرست درج ذیل ہیں:
ندبة الصاحب عجّل الله فرجه،
کسی بھی اچھی چیز کو حقیر نہ سمجھیں،
سال 2023 علمی و فکری سرگرمیوں اور تخلیقی صلاحیتوں سے بھرپور سال،
ام البنین(ع) وومن لائبریری کی کامیابیاں،
استاد کی شخصیت کا طالب علم پر اثر،
کامیابی کی کنجی،
منفی عادات،
اس شمارے اور دیگر شماروں کے لیے اس لنک سے استفادہ کیا جا سکتا ہے:
https://reyadalzahra.alkafeel.net/journal/242#/
